8 نومبر 2016 - 14:29
ایرانی وزیر خارجہ کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سے ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے آج بروز منگل کو لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے آج بروز منگل کو لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
واضح رہے کہ جواد ظریف گزشتہ روز سے لبنان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے لبنان کے صدر میشل عون، وزیر خارجہ جبران باسیل اور لبنان کے موجودہ وزیر اعظم تمام سلام سے ملاقاتیں کیں اور موجودہ حالات کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی۔
ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ اس سفر پر ایران کی ایک تجارتی ٹیم بھی موجود ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲